امریکن فیملی انشورنس گالف ٹورنامنٹ کا کل سے آغاز

Published On 05 June,2024 07:45 pm

نیویارک (ویب ڈیکس):پروفیشنل گالف ٹور کے زیر اہتمام امریکن فیملی انشورنس گالف ٹورنامنٹ 7 جون سے امریکا میں شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں،یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 2016 میں کھیلا گیا تھا،ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پی جی اے ایونٹ میں میزبان امریکی گالفر سٹیون چارلس سٹرکرڈ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ، ٹورنامنٹ کے لئے 24 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے،7 جون سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 3 روز تک جاری رہنے کے بعد 9جون کو اختتام پذیر ہوگا۔