اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ملک میں جاری بجلی کے منصوبوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا ہے کہ جو منصوبے اب سسٹم میں شامل ہوں گے ان کو بھی دیکھ رہے ہیں، پائپ لائن میں شامل منصوبوں کے کنٹریکٹس پر بھی نظر ثانی کررہے ہیں۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا پر بھی نظر ثانی کررہے ہیں، حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو بہت انہماک سے دیکھ رہے ہیں ، ان معاہدوں کو ایک ہاتھ سے ہینڈل نہیں کرسکتے، ان معاہدوں کو اگر ایک طرف سے چھیڑا گیا تو ریکوڈک والا معاملہ ہوگا۔