پشاور:(دنیا نیوز)خیبر پختونخوا میں مشتعل مظاہرین نے پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ سٹیشن پر قبضہ کر لیا۔
پیسکو ترجمان کے مطابق 500سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی گرڈ میں داخل ہوئے ہیں، مظاہرین کی جانب سے گرڈ سٹیشن پر پتھراؤ کیا گیا، مظاہرین نے عملے کو گرڈ سے باہر نکال دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین کا تعلق گلوزئی اور محمد زئی اور ملحقہ علاقوں کے فیڈرز سے ہے، گلوزئی، محمدزئی، گل بیلہ، پخ غلام اور گل آباد فیڈر زبردستی آن کئے گئے ہیں۔
پیسکو ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیسکو حکام نے پولیس سے مدد طلب کر لی ہے، گزشتہ روز بھی گرڈ سٹیشن پر قبضہ کرنے والے ناظمین کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔