پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی طرف تیزی سے گامزن ہے، صوبہ بھر میں گاڑیوں کے لئے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجراءکردیا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے ان آن لائن سسٹمز کا باضابطہ اجراءکیا۔
آن لائن سسٹمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس کے لئے ڈیجیٹائزیشن انتہائی ضروری ہے،آن لائن ٹیکس سسٹم سے ٹیکس دہندگان کو بہت سہولیات فراہم ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹیکسوں کی ادائیگیوں کےامور گھر بیٹھے انجام دے سکیں گے، اس سے شہریوں کے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی۔