اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق 30 ستمبر کے بعد انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ابھی تک 19 لاکھ 26 ہزار 565 افراد ریٹرنز جمع کرا چکے ہیں، رواں سال گوشوارے جمع کرانے والوں میں 2 لاکھ 5 ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایف بی آر کے پاس ٹوٹل 59 لاکھ 94 ہزار 996 ریٹرنز فائل ہوئے، ٹیکس پیئر انفرادی طور پر درخواست کے ذریعے ریٹرن فائل کرنے کیلئے توسیع لے سکتے ہیں، انفرادی طور پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کیلئے درخواست دینا ہو گی۔