اسلام آباد: (دنیا نیوز) او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی منتقلی کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کا نجکاری کمیشن کے ساتھ اجلاس ہوا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی، وزیر اقتصادی امور نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی ساورن ویلتھ فنڈ میں منتقلی پر تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں ساورن ویلتھ فنڈ کی جلد آپریشنلائزیشن کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی معیشت اور متعلقہ شعبوں کے سرکردہ ماہرین پر مشتمل ہوگی۔