کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پاکستان کو 7 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے ، آئی ایم ایف کی جانب سے رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی آئی ایم ایف کی جانب سے پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ بھی ہو گیا ہے، پہلی قسط کی رقم سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 اکتوبر کے ڈیٹا میں شامل ہوگی۔