ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کمی ریکارڈ

Published On 01 October,2024 04:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 6.93 فیصد پر آگئی۔

اعداد وشمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.50 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔