احتجاج کرنے والے مسائل حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائیں:وزیر خزانہ

Published On 08 October,2024 04:36 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے مسائل حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، آئندہ دنوں میں مہنگائی مزید کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں بھی مزید بہتری آرہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے،معیشت کے استحکام کیلئے کام جاری ہے، ہم بڑی محنت سے ملک میں معاشی استحکام لے کر آئے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہڑتالوں اور احتجاج سے معیشت پر منفی اثرات پڑتے ہیں، ہڑتال یا احتجاج سے بہت سے شعبے براہ راست متاثر ہوتے ہیں، کاروبار بند ہونے سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے، شہر بند ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ احتجاج کے باعث اسلام آباد میں 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، احتجاج کرنے والے ٹیبل پر بیٹھ کر بات کریں اور مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کریں۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے