ڈیڈ لائن ختم، بلوچستان میں ایک بھی زرعی ٹیوب ویل سولر پر منتقل نہ ہوسکا

Published On 08 October,2024 02:28 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان میں 29 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے دی گئی 3 ماہ کی ڈیڈ لائن پوری ہوگئی۔

محکمہ توانائی حکام کے مطابق بلوچستان میں 29 ہزار زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا، صوبے میں ایک بھی زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقل نہیں کیا جا سکا، زرعی ٹیوب ویلز کے مالکان کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے حصے کی رقم بھی ابھی تک موصول نہیں ہوئی، وفاقی حکومت منصوبے کیلئے ساڑے 38 ارب روپے دے گی، بلوچستان حکومت نے ساڑھے 16 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے