روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز

Published On 14 October,2024 09:59 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق آر ڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک 1.532 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں نے روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 380 ملین ڈالرز، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 656 ملین ڈالرز اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 41 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔