پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس 89 ہزار 994 پوائنٹس پر بند

Published On 25 October,2024 05:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس آج نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے نئی بلندیوں کو چھو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار 593 پوائنٹس کی سطح پر گیا۔

بعدازاں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک ہزار 47 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 89 ہزار993 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

آج سٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 37 کروڑ 29 لاکھ 35 ہزار ایک روپے کے 36 کروڑ 59 لاکھ 41 ہزار 166 شیئرز کا کاروبار ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 88 ہزار 945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔