اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کے جہازوں کیلئے 1.8 ارب ڈالر کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت تجارت کے لیے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ پر غور ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم آفس کیلئے بھی خصوصی گرانٹ منظور کر لی گئی، وزیراعظم آفس کیلئے 25 کروڑ 27 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں ای پاسپورٹ کی تیاری کیلئے 2.9 ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوئی، ای پاسپورٹ کی تیاری کیلئے جدید مشینیں اور سسٹم خریدے جائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نیب کیلئے 37 کروڑ 60 لاکھ کی گرانٹ منظور کی گئی، ای سی سی اجلاس میں وزارت تجارت کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔
اجلاس میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ مشن اِن چائنا کیلئے 22 کروڑ 67 لاکھ کی منظوری دی گئی، سندھ میں ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے گرانٹ منظور کر لی گئی۔
ای سی سی نے سندھ میں ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے 30 ارب روپے منظور کیے، فنڈز رواں مالی سال 25-2024 کے بجٹ سے دیئے جائیں گے، اجلاس میں پاسکو کے ذخائر سے گندم کی فراہمی کی سمری منظور کر لی گئی۔