ایران و اسرائیل تناؤ: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Published On 04 November,2024 09:27 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 74 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی 70 ڈالرز فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب ایران نے خطے کے ممالک کو بتا دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر ایک جارحانہ انداز میں حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تہران نے خطے کے سفارت کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اسرائیل پر مزید طاقتور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ایران کا یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ اسرائیل پر جوابی ردعمل کی صورت میں اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔