عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Published On 11 June,2024 09:07 am

لندن: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا ہے، اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی گیس قیمت میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 2 ڈالر 94 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔