کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج ایک اور تاریخ ساز دن ہے، 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس 94 ہزار کی سطح عبور کر کے تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے آخری روز 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 93514 بنائی تھی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 93291 پر بند ہوا تھا۔