اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نےوزارت مواصلات کیلئے16 ارب 99 کروڑکی تکنیکی گرانٹ سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت مواصلات کیلئے16 ارب 99 کروڑکی تکنیکی گرانٹ منظور ہوئی ہے ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کیلئے بھی 1 ارب 31 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری کی گئی ہےفنڈز سندھ، پختوانخوا، بلوچستان میں ضمنی انتخابات پر خرچ ہونگے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 5 سمریز کی منظوری دیدی گئی ہے،ایف بی آر کی پیشہ ورانہ مہارت و تنظیمی صلاحیت بڑھانے کی سمری منظور ہوئی ہےای سی سی نے انسداد اسمگلنگ اقدامات کی بھی منظوری دیدی ہے۔
ای سی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر افسران کے افسران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی ہےایف بی آر افسران کے پرفارمنس مینجمنٹ رجیم، رہائشی انتظامات کی سمری منظور کر دی گئی ہے۔