آئی ایم ایف کا صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار

Published On 15 November,2024 01:39 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

جولائی سے ستمبر صوبائی بجٹ 342 ارب ہدف کی نسبت 160 ارب سرپلس رہا، مجموعی صوبائی سرپلس ہدف کے مقابلے میں 182 ارب روپے کم رہا، سندھ نے 131 ارب، خیبر پختونخوا 103 ارب اور بلوچستان نے 85 ارب سرپلس دیا۔

آئی ایم ایف مشن نے چھوٹے صوبوں میں کم اخراجات پر بھی سوالات اٹھائے، آئی ایم ایف وفد نے بلوچستان، کے پی صوبائی حکام اور ٹیکس اتھارٹیز سے مذاکرات کئے، کے پی حکومت نے گندم خریداری اور امدادی قیمت تعین پر رعایت مانگ لی، آئی ایم ایف نے گندم خریداری اور امدادی قیمت تعین پر حتمی بات نہیں کی۔

آئی ایم ایف وفد کی جانب سے کے پی حکومت کے ٹی بلز میں سرمایہ کاری پر سوال اٹھائے گئے، وفد نے کے پی حکومت حکام سے ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر اخراجات پر بات کی، خیبرپختونخوا حکومت کے حکام آج بھی آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات کریں گے۔