اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایکنک میں زیرغورمیگا ترقیاتی منصوبوں پر سندھ کے اعتراضات، قومی اقتصادی کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہو گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ایکنک کمیٹی کا اجلاس 19 نومبر کو شیڈول تھا، ایکنک کمیٹی اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندے، اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب بھی مدعو تھے۔
ایکنک کے گزشتہ اجلاسوں میں سندھ حکومت اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے، کابینہ ڈویژن کے مطابق ایکنک اجلاس کی نئی تاریخ بارے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔