ایس ایم تنویر کا پانچ سال میں ایکسپورٹ 100 بلین ڈالر تک لے جانے کا عزم

Published On 22 November,2024 08:22 pm

لاہور : (دنیا نیوز) تاجر رہنما ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ پانچ سال میں ہم نے ایکسپورٹ 100 بلین ڈالر تک لے کر جانی ہے۔

پیٹرن اینڈ چیف بزنس مین گروپ اور سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع کی اپنی ایک معاشی طاقت ہے، پورے صوبے کے ہر شہر سے کوئی نا کوئی چیز ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جو کاغذ آ رہا ہے اس پر ڈیوٹی ہے جبکہ جو کتابیں آرہی ہیں اس پر ڈیوٹی لگی ہوئی ہے، پاکستان میں پانچ ہزار پرنٹنگ پریس بند ہو گئی ہیں۔

ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں آئی ٹی اور ٹیکسٹائل بوم کیوں نہیں آرہا اس کے مسائل کی تلاش کر رہے ہیں، ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنے کے کئے کام شروع کر دیا ہے۔