اپوزیشن کے احتجاج سے روزانہ 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے: وفاقی وزیر خزانہ

Published On 25 November,2024 12:36 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے روزانہ 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور احتجاج کی وجہ سے ٹیکس وصولیوں میں کمی ہوتی ہے، احتجاج کے باعث کاروبار میں رکاوٹ سے برآمدات متاثر ہوتی ہیں، امن برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پر اضافی اخراجات آتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ جی ڈی پی کو 144 ارب کا روزانہ نقصان ہوتا ہے، برآمدات میں کمی سے روزانہ 26 ارب کا نقصان ہوتا ہے، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں نقصانات اس کے علاوہ ہیں، وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں رپورٹ تیار کی ہے۔