پی ٹی آئی کا احتجاج: آئیسکو نے صارفین کیلئے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

Published On 27 November,2024 06:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دار الحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کے باعث آئیسکو نے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق نومبر کے بلنگ بیج نمبر2، 3، 4، 24، 27، 28، 29 کے بل ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق متعلقہ صارفین اضافی سر چارج کے بغیر بلوں کی ادائیگی 29 نومبر 2024 تک کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام آئیسکو دفاتر، بنکوں اور پوسٹ آفسز کو اس سلسلہ میں ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔