کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے،100 انڈیکس آج بھی ایک لاکھ سے تجاوز کر گیا۔
سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے پانچویں اور آخری روز تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 813 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 25 ارب 80 کروڑ 1 لاکھ 86 ہزار 996 روپے مالیت کے 45 کروڑ 46 لاکھ 34 ہزار 490 شیئرز کا لین دین ہوا۔