چنیوٹ: (دنیا نیوز) آسٹریا کی سفیر آنڈریا وکی کا دورہ چنیوٹ، چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔
صدر فہد نعیم فخری، سینئر نائب صدر میاں غلام شبیر، نائب صدر سلیم جاوید، سیکرٹری حافظ عمار، ایگزیکٹو ممبرز موجود تھے، ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات ہوئی۔
آسٹرین سفیر آنڈریا وکی نے کہا کہ ہم "میڈ ان پاکستان" پراڈکٹس آسٹریا میں دیکھنا چاہتے ہیں، خوشی ہے کہ چنیوٹی کاریگروں نے اپنا ہنر آگے منتقل کیا۔
آنڈریا وکی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے چیمبرز کے ذریعے بزنس مواقع دیں گے، پاکستانی رائس کے لیے یورپ بڑی مارکیٹ ہے۔
اس موقع پر صدر چنیوٹ چیمبر آف کامرس فہد نعیم فخری نے کہا کہ فرنیچر اور رائس سمیت پراڈکٹس کی ایکسپورٹ کے لیے کام کرینگے۔