اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان کیلئے آذربائیجان کو پاکستان داخلے کی اجازت، ایف بی آر نے آذری گاڑیوں کو داخلے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت مخصوص بندرگاہوں پر پروسیسنگ کی اجازت ہوگی، آذری رجسٹرڈ گاڈیاں باہمی معاہدہ کے تحت پاکستان میں داخل ہو سکیں گی۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی آر اے کراچی ایک یا ایک سے زیادہ صارفین کی آئی ڈیز کا ذمہ دار ہوگا، تاجر، سرکاری تنظیم، سفارتی مشن مطلوبہ رجسٹریشن پرفارما مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروفارما آذربائیجان کی متعلقہ وزارت کی طرف سے الیکٹرانک پیش کیا جائے گا، انٹری، ایگزٹ کیلئے گاڑی کے پاس مجاز اتھارٹی کا درست اجازت نامہ ضروری ہوگا۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ٹی ٹی پشاور، کوئٹہ اور گوادر کسٹم سٹیشنز پر اجازت نامے کے مجاز ہوں گے۔