رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ خطے کے دیگر ملکوں کی نسبت کم رہنے کی پیشگوئی

Published On 21 January,2025 01:09 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ خطے کے دیگر ملکوں کی نسبت کم رہنے کی پیشگوئی کردی گئی۔

ورلڈ بینک نے عالمی اقتصادی امکانات پر رپورٹ جاری کر دی، پاکستان میں رواں سال جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا 3 اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے، اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں پاکستان میں خطے کے مقابلے سب سے کم شرح نمو رہنے کی بھی پیشگوئی کی گئی، زرعی اور صنعتی شعبہ کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے، مستحکم کرنسی اور مہنگائی کنٹرول کرنے سے میکرو اکنامک استحکام نظر آیا ہے۔