لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک کے وفد کی پی ڈی ایم اے پنجاب کے آفس آمد ہوئی، ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو بریفنگ دی۔
وفد میں بلال ملہب، ابراہیم خان اور شبانہ کاظمی شامل تھے، وفد نے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن و ڈائریکٹر آپریشنز سے ملاقات کی۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم اے پنجاب کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر پنجاب کے تمام ولنرایبل اضلاع کی فلڈ میپنگ کی جا رہی ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ارلی وارننگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وفد کو فلڈ سمولیشن ماڈل بارے بھی بریفنگ دی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب تمام متعلقہ اداروں سے مل کر کام کر رہا ہے، حکومت پنجاب کے اقدامات اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث سموگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے ورلڈ بینک کے وفد کو بتایا کہ صوبے بھر میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔
اس موقع پر وفد کے ارکان نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی پالیسیز خوش آئند ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا۔