وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطح ایونٹ “گروئنگ سٹرونگر میں شرکت

Published On 25 October,2024 10:42 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے زیر اہتمام اعلیٰ سطح ایونٹ “گروئنگ سٹرونگر میں شرکت کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان، خاص طور پر دیہی علاقوں میں بچوں کی نشوونما میں کمی کے مسائل کو اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مسئلے کے حل کے لیے کثیر الجہتی اور حکومتی سطح پر مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے محصولات کے شعبے میں اصلاحات، توانائی سبسڈی میں کمی اور ریاستی اداروں کی بہتر نگرانی کو ضروری قرار دیا۔