علی امین گنڈاپور سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

Published On 29 June,2024 05:23 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنحسن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عالمی بینک کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، صحت کارڈ کے طرز پر طلبہ کے لیے تعلیم کارڈ کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت مختلف شعبہ جات میں عالمی بینک کے تعاون کا خیر مقدم کرے گی۔