کراچی: (دنیا نیوز) عالمی بینک کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ رواں مالی سال غربت کی شرح میں اضافہ ہو گا۔
عالمی بینک کے مطابق غربت کی شرح 40.2 فیصد سے بڑھ کر 40.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، آئندہ مالی سال پاکستان میں غربت کی شرح 39 فیصد رہ سکتی ہے۔
پیش گوئی کے مطابق آئندہ 2 برسوں میں 35 لاکھ نوجوان نوکریوں کیلئے مارکیٹ میں مزید آئیں گے، پاکستان کو سیاسی استحکام اور توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد رہ سکتی ہے، آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 9 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔