اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے چین کی جانب سے میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار ہے، چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار ہے۔
میڈیکل اور سرجیکل شعبے میں تجارت کے فروغ کیلئے تقریباً 250 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں، چینی کمپنیوں نے پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے کی مزید ترقی کیلئے جوائنٹ وینچرز کے قیام پر بھی زور دیا ہے۔
چین کی جدید ٹیکنالوجی طبی صنعت کو ترقی دینے میں معاون، ٹیکس مراعات اور لیبر فورس سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، پاکستان کی میڈیکل صنعت کی مالیت 600 ملین ڈالر سے زائد، چینی سرمایہ کاری سے مزید ترقی متوقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معاشی بحالی کیلئے کاروباری سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی خوش آئند ہے۔