سونے کے نرخوں میں بڑے اضافے کے بعد200روپے تولہ کی معمولی کمی

Published On 25 January,2025 06:50 pm

کراچی :(دنیا نیوز) سونے کے نرخوں میں بڑے اضافے کے بعد معمولی کمی ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے کمی سے 2لاکھ 89 ہزار400 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا172روپے کمی سے 2 لاکھ48ہزار 113روپے کا ریکارڈ ہوا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر کمی کے بعد 2770ڈالر کا ہوگیا۔

واضح رہے گزشتہ روزقیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔