سونے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے، مزید ہزاروں روپے مہنگا

Published On 22 January,2025 06:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر اضافے کیساتھ 2751 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 250 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 642 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے ہوگئی۔