عالمی و مقامی سطح پر سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

Published On 15 January,2025 05:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے کیساتھ 2690 ڈالر ہوگیا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2487 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے ہوگئی۔