سونے کی قیمت میں 1500روپے فی تولہ کمی

Published On 13 January,2025 04:30 pm

کراچی :(دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ۔

 پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کراچی: 24 قیراط فی تولہ سونا کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کمی سے 2لاکھ 39 ہزار 455 روپے ہوگئی ۔

علاوہ ازیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر کمی سے 2675 ڈالر کا ہوگیا ۔

واضح ریے دو روز قبل 24 قیراط فی تولہ سونا اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے کا ہوگیا تھا،اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 1201 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے  جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر اضافے سے 2690 ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔