کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کیساتھ 2703 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 83روپے کے اضافے سے 3433روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 71روپے کے اضافے سے 2943روپے کی سطح پر آگئی۔