کراچی: (دنیا نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2708 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 541 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 9روپے کی کمی سے 3372روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8روپے کی کمی سے 2890 روپے کی سطح پر آگئی۔