کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں دو سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 4 سو روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 170 روپے کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی سے 2703 ڈالر ہوگئی۔