پاکستان میں سونا مزید 300 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

Published On 21 January,2025 05:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کیساتھ 2711 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہوگئی۔