عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

Published On 23 January,2025 04:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کیساتھ 2743 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 641 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے ہوگئی۔