کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس سے زائد پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 111 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 413 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
کاروبار کےد وران ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 848 پوائنٹس پر بھی گیا جبکہ آج کے روز انڈیکس کی کم سے کم سطح ایک لاکھ 10 ہزار 233 پوائنٹس رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس میں 1634 پوائنٹس کی کمی ہو ئی جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 32 کروڑ 76 لاکھ 86 ہزار 708 روپے مالیت کے 17 کروڑ 43 لاکھ ایک ہزار 204 شیئرز کا لین دین ہوا۔