عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف

Published On 08 February,2025 01:30 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر لیا۔

فچ نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شرح سود میں کمی اور استحکام سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں بہتر ہورہی ہیں، سٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد کرنا مہنگائی میں کمی کی وجہ بنا، ملکی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، ترسیلات، زرعی برآمدات اور سخت مانیٹری پالیسی سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔

فچ رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں، مالی سال 25 میں 22 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، مجموعی ادائیگیوں میں 13 ارب ڈالر دوطرفہ ڈیپازٹ ہیں جو رول اوور ہو سکتے ہیں، پرائمری سرپلس آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ رہا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور بیرونی فنانسنگ کی ضرورت میں کمی جولائی میں مثبت ریٹنگ کا سبب ہوسکتی ہے۔