سہ فریقی سیریز کا آج سے آغاز، چھکوں، چوکوں کی ہو گی برسات

Published On 08 February,2025 01:15 am

لاہور: (دنیا نیوز) کرکٹ میلہ سجنے کو تیار، ہوگی چھکوں چوکوں کی برسات، سہ فریقی سیریز کا آج سے آغاز ہوگا۔

قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بعد پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں میں آج جوڑ پڑے گا، جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی، ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

پروٹیز اور کیوی کپتان نے خریداری کی، دونوں کپتانوں نے مونومنٹ اور کارپٹ خریدے۔