اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما جے یو(ف) کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ الیکشن میں دھاندلی ہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ملک کا اصل مسئلہ الیکشن ہے، اپوزیشن جماعتوں نے نئے الیکشن کا مطالبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ الیکشن میں دھاندلی ہے، نئےالیکشن کا مطالبہ ہمارا پہلے دن سے ہے جبکہ ابھی تک اپوزیشن کےالائنس کے خدوخال واضح نہیں ہیں۔
کامران مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ساری باتیں طے ہوں گی تو پھر آگاہ کیا جائے گا، ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے گا توسب اچھا ہو گا، ہرادارے میں پولرائزیشن ہے۔