مہنگی بجلی کے باعث صارفین نے نیشنل گرڈ سے خریداری کم کردی

Published On 08 February,2025 11:25 am

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) مہنگی بجلی کے باعث صارفین نے نیشنل گرڈ سے بجلی کی خریداری کم کردی۔

دنیا نیوز کو موصول ہونیوالی دستاویز کے مطابق سال 2023 کے مقابلے میں 2024 کے دوران سولر نیٹ میٹرنگ میں سو فیصد اضافہ ہوا، سال 2024 میں نیٹ میٹرنگ 2500 میگاواٹ پر پہنچ گئی جو 2023 میں 1309 میگاواٹ تھی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سال 2024 میں نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 844 پر پہنچ گئی جو سال 2023 میں 75 ہزار 724 تھی، سال 2022 میں نیٹ میٹرنگ 715 میگاواٹ تھی۔

نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران نیٹ میٹرنگ میں اضافہ نیشنل گرڈ پر انحصار ختم کرنے کو ظاہر کرتا ہے۔