کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک ایکسچینج ہفتہ بھر مندی کی لپیٹ میں رہی، چار ٹریڈنگ سیشن میں 3932 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 3.42 فیصد کمی سے 1 لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند سطح 114620 پوائنٹس رہی جبکہ کم ترین سطح 109405 پوائنٹس رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں 84 ارب 83 کروڑ روپے مالیت کے 1 ارب 73 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز قیمت گرنے سے سرمایہ کاروں کا منافع 403 ارب روپے کم ہوا۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کپیٹلائزیشن کم ہو کر 13 ہزار 654 ارب روپے سے 13 ہزار 649 ارب روپے ہوگئی۔
سٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ میوچل فنڈز، عالمی و مقامی سرمایہ کاروں کا سٹاک شیئرز فروخت کرنا مندی کا سبب بنا۔