اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کے ذریعے ملکی زراعت ترقی کی جانب گامزن ہے۔
زراعت پاکستانی معیشت کا بنیادی ستون اور زرعی پیداوار پاکستان کی جی ڈی پی میں تقریباً 70 فیصد کی شراکت دار ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو(جی سی آئی ) کی کاوشوں کی بدولت زرعی منظر نامے میں نمایاں بہتری آئی ہے، جی سی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی طرف تبدیلی زرعی شعبے کیلئے اہم اقدام ہے۔
پنجاب کے جدید آبپاشی کے نظام سے زرعی پیداوار کیلئے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین سیراب ہو چکی ہے، گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کی کامیاب حکمت عملی، کسانوں کو معیاری کھاد اور بیجوں کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
زراعت کا پاکستان کی کل برآمدات میں 50 فیصد سے زائد کا حصہ، جی سی آئی جیسے اقدامات کے ذریعے مزید اضافے کی کوشش جاری ہیں۔
پنجاب حکومت اور جی سی آئی کی مشترکہ کوششوں سے سبز انقلاب کا آغاز ہوگیا، جنگلات کی بحالی کیلئے موثر اقدامات پاکستانی زرعی مصنوعات کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ، پاکستان کی گندم، کپاس اور تل کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کی کاوشوں کی بدولت زراعت کا شعبہ خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔