کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی ترسیلات زرجنوری کے مہینے میں 3 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں، جنوری 2025 میں ملکی ترسیلات زرمیں 25.2 فیصد اضافہ ہوا۔
مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں 20 ارب 80 کروڑ ڈالر ترسیلات زرموصول ہوئیں، مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں ترسیلات زر 31.7 فیصد بڑھیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 15 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔