2050 تک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 1.2 ٹریلین ڈالر درکار ہیں: ڈاکٹر شمشاد

Published On 03 February,2025 04:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ 2050 تک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 1.2 ٹریلین ڈالر درکار ہیں۔

ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سٹیٹ بینک پاکستان ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

ڈاکٹر شمشاد نے کہا کہ 2030 تک ماحولیاتی آفات سے بچاؤ کے لیے 250 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا توانائی کا موجودہ نظام فوسل فیول پر مبنی، سبز توانائی کی طرف منتقلی ضروری ہے، سرکلر ڈیٹ 5.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکا، توانائی بحران شدید ہو چکا ہے۔