کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کے بعد 2025 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، مہنگائی کی رفتار میں کمی پر شرح سود میں مزید ڈیڑھ سے 2 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔
مانیٹری پالیسی پر سروے میں ماہرین کی ڈیڑھ فیصد کمی کی رائے سامنے آئی ہے اور جنوری میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے بھی نیچے آنے کی توقع ہے۔
سٹیٹ بینک مسلسل 7 مرتبہ پالیسی ریٹ میں 9 فیصد تک کی کمی کر چکا ہے جبکہ اس وقت بنیادی شرح سود 13 فیصد پر ہے اور وزیراعظم شہبازشریف شرح سود میں مزید کمی کا اشارہ دے چکے ہیں۔